درآمدات کے نام پر جعلسازی سے زرمبادلہ باہر بھیجنے پر سخت کارروائی انتباہ

ہفتہ, 09 جنوری 2016 16:31

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اوپن اکاؤنٹ پردرآمدات کے لیے غیرملکی زرمبادلہ بیرون ملک بھجوانے سے متعلق درآمدکنندگان کی درخواستوں کی مناسب جانچ پڑتال کریں۔

اسٹیٹ بینک اوپن اکاؤنٹ پر درآمدات کے لیے تیار کردہ ڈپلیکیٹ جعلی دستاویزات کے ذریعے زرِمبادلہ کی ترسیل میں ملوث امپورٹرز اور بینکوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گا۔ گزشتہ روز جاری ایک اعلامیے میں مرکزی بینک نے کہاکہ اسٹیٹ بینک جعلسازی میں ملوث پائے جانے والے امپورٹرز کے خلاف متعلقہ قوانین کے مطابق مناسب کارروائی کر رہا ہے۔

مزید یہ کہ بینکنگ کمپنی کی حیثیت سے ان کیسز کے حوالے سے معمول کی احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرنے والے بینکوں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک نے تمام متعلقہ فریقوں کو ان کے اپنے مفاد میں ہدایت کی کہ وہ دھوکہ دہی پر مبنی ایسی ترسیلات سے باز رہیں جن میں درآمدات پر ڈپلیکیٹ جعلی دستاویز استعمال کی جائیں، ایسے تمام کیسز قانون نافذ کرنے والے متعلقہ ادارے کو بھجوا دیے جائیں گے۔

Read 642 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto