ڈاکٹر صغیر احمد بھی مصطفیٰ کمال کیساتھ مل گئے ، باضابطہ اعلان کردیا

پیر, 07 مارچ 2016 16:25

کراچی: سندھ کے سابق وزیرصحت اور ایم کیوایم کے اہم رہنماء ڈاکٹر صغیر احمد سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم کی مبینہ نئی جماعت میں شامل ہوگئے ہیں جس کا اُنہوں نے باضابطہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفیٰ کمال نے صحافیوں کو بتایا کہ کراچی کی ایک بڑی سیاسی شخصیت انہیں جوائن کرنے جارہی ہے تاہم وہ اس کانام ابھی نہیں بتاسکتے کیونکہ وہ راستے میں ہیں اور ان کے گھر آرہے ہیں نام بتانے پر اس شخصیت کو سیکورٹی مسائل ہوسکتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ان کے گھر پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں ان کی شمولیت کا اعلان کیا جائے گا ۔ مصطفیٰ کمال نے حماد صدیقی کے شامل ہونے کے امکان کو یکسر مسترد کردیا۔

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماد صدیقی کراچی آ چکے ہیں اور ہر حال میں ایم کیو ایم کے باغی گروپ کو جوائن کریں گے جبکہ انیس ایڈووکیٹ، رضاہارون اور فیصل سبزواری بھی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Read 458 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto