بھارتی ٹی وی کے ڈرامے سے شہرت پانےوالی پرتیوشا نے خود کشی کر لی

ہفتہ, 02 اپریل 2016 17:41

نئی دلی: بھارتیوں کی پسندیدہ بہو آنندی نے زندگی سے منہ موڑ لیا۔ چوبیس سالہ پرتیوشا بینرجی نے گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کےمطابق چوبیس سالہ بھارتی اداکارہ پرتیوشا بینرجی کی خود کشی نے شوبزمیں ہلچل مچادی ہے۔اٹھارہ سال کی عمر میں بالیکا ودھو کی آنندی بن کر شہرت پانے والی پرتیوشا بینرجی نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کی۔بھارتی ٹی وی کے ڈرامے سے شہرت کی سیڑھیاں چڑھنے والی پرتیوشا،بگ باس، جھلک دکھلا جا اور خطروں کے کھلاڑی جیسے رئیلٹی شوز میں بھی نظر آئی۔اس کی خود کشی کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں لیکن ان کے دوست راہول راج سنگھ کی کسی اورسے منگنی اور خود پرتیوشا کے آخری واٹس ایپ اسٹیٹس''مر کے بھی منہ نہ تجھ سے موڑنا'' نے خودکشی کو نیا رنگ دے دیاہے۔

Read 1590 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto