شور کے بجائے آپ کی پسندیدہ خوشبو سے جگانے والا منفرد الارم کلاک تیار

منگل, 24 مئی 2016 16:19

فرانسیسی کمپنی ایسا منفرد کلاک تیار کیا ہے جو اپنے شور سے جگانے کی بجائے آپ کی پسندیدہ دلکش خوشبو سے جگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صبح وقت پر جاگنے کے لیے سب الارم کا استعمال کرتے ہیں، الارم کی تیز آواز جب سماعتوں سے ٹکراتی ہے تو آنکھ کھل جاتی ہے۔ ویسے آپ نے دیکھا ہو گا کہ کبھی کبھی اپنی پسندیدہ چیز کی خوشبو آنے سے بھی انسان کی آنکھ کھل جاتی ہے مثلاً صبح صبح چائے یا کافی کی مہک سانسوں سے ٹکرائے تو انسان اُٹھنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

اسی خیال کو استعمال کرتے ہوئے فرانسیسی کمپنی ’’سینسر ویک‘‘ نے ایک جدید الارم کلاک ایجاد کیا ہے جو روایتی الارم کی طرح شور نہیں مچاتا بلکہ آپ کی پسندیدہ خوشبو کو کمرے میں پھیلا دیتا ہے۔ اس منفرد کلاک میں جاگنے کا وقت مقرر کر دیں تو یہ صبح بالکل درست وقت پر اپنی تیز خوشبو کمرے میں پھیلا دیتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کلاک 2 منٹ کے اندر اندر آپ کی نیند کو بھگا دے گا۔

اس کلاک کے لیے 7 مختلف خوشبوؤں کے کیپسول موجود ہیں، اس کے علاوہ کلاک خریدتے وقت اپنی پسند کی خوشبو بھی شامل کروائی جا سکتی ہے۔ ایک کیپسول آپ کو خوشبو کے ذریعے 30 مرتبہ جگا سکتا ہے۔ اس علاوہ کلاک میں موسیقی کا بندوبست بھی موجود ہے تاکہ اگر 3 منٹ تک آپ خوشبو کے ذریعے نہ جاگ پائیں تو یہ دھیمی دھیمی موسیقی کے ذریعے وقت پر جاگنے کا احساس دلاتا رہے۔

Read 380 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto