چین میں گدھا بھی سگریٹ پینے لگا

پیر, 18 جولائی 2016 12:33

چین میں گدھے کی ایک بڑی سگریٹ کا کش لگاتے اور نتھنوں سے دھواں نکالنے کی ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہو گئی۔اس سے قبل چمپانزی اور دیگر جانوروں کی تمباکو نوشی کی تصاویر اور ویڈیو منظرِ عام پر آتی رہی ہیں لیکن کسی گدھے کی جانب سے سگریٹ پینے کی یہ پہلی ویڈیو ہے۔ چین کے صوبے گنسو سے تعلق رکھنے والے گدھے کے مالک کا کہنا ہے کہ جب اس کا گدھا غصے میں ہوتا ہے تو اسے پرسکون رکھنے کے لیے وہ اسے سگریٹ پلاتا ہے اور گدھا اب سگریٹ کا عادی ہو کر اس میں لطف محسوس کرتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق گدھے کے لیے جو سگریٹ بنایا گیا ہے اس میں لکڑی کا برادا اور چھوٹی لکڑیاں ڈالی گئی ہیں۔ جب اسے گدھے کو پیش کیا گیا تو وہ پریشان ہوئے بغیر سکون سے سگریٹ کے کش لے کر خود اپنے نتھنوں سے دھواں نکال رہا ہے۔

Read 407 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto