ایڈز کا موذی مرض لاحق ہو جائے تو اس کی دنیا ہی اجڑ جاتی ہے

اتوار, 28 اگست 2016 14:51

ملاوی میں جنوبی علاقے میں ایک انتہائی قبیح رسم پائی جاتی ہے جس کے تحت ہر بالغ ہونے والی لڑکی کو کسی ایڈز کے مریض سے جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ گاﺅں کے سرکردہ لوگ ایڈز کے مریض مردوں میں سے ایک کو اس کام کے لیے منتخب کرتے ہیں اور پھر اس کی ڈیوٹی ہوتی ہے کہ وہ ہر جوان ہونے والی لڑکی کو تین دن تک اپنے پاس رکھے اور اس سے جنسی تعلق قائم کرے۔ اس کے عوض اس مرد کو ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام ایرک انیوا ہے جسے گاﺅں کے سربراہوں نے اس کام پر تعینات کر رکھا ہے۔ اسے ہر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے عوض 5پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 700روپے) ادا کیے جاتے ہیں۔اس کے پاس تین دن رہنے سے لڑکیاں حاملہ ہو جاتی ہیں اور پھر ان کا اسقاط حمل کروایا جاتا ہے جس کے بعد انہیں ’پاک‘ تصور کیا جاتا ہے۔ ایرک کا کہنا ہے کہ ”میں اب تک جن لڑکیوں کو’پاک‘ کر چکا ہوں ان میں سے اکثر کی عمر 12، 13سال ہوتی ہے مگر میں زیادہ عمر کی لڑکیوں کو ترجیح دیتا ہوں۔وہ لڑکیاں میرے پاس آنے میں خوشی اور فخر محسوس کرتی ہیں۔میرے ذریعے ایڈز کا شکار ہونے والی لڑکیاں اپنے اس مرض میں مبتلا ہونے پر فخر کرتی ہیں اور تفاخر کے ساتھ لوگوں کو اس بارے میں بتاتی ہیں اور ان کے سامنے میری تعریف کرتی ہیں۔

ایرک نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اور اپنی دونوں بیویوں اور بچوں کے ساتھ رہتا ہے۔ اس کی ایک بیوی فینی انیوا بھی ان خواتین میں شامل ہے جنہیں یہ زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ فینی انیوا نے اپنے شوہر کی باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ”میں اپنے شوہر کی ”نوکری“ سے نفرت کرتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ ہمارے علاقے سے یہ رسم ختم ہو جائے۔ ہمیں اس جیسے مردوں کے پاس جانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اس میں ہماری کوئی مرضی شامل نہیں ہوتی۔ ہم خواتین کے لیے یہ عمل بہت افسوسناک ہوتا ہے۔“ گاﺅں کے ایک بزرگ کا کہنا تھا کہ ”ہم اپنی لڑکیوں کے ساتھ یہ عمل اس لیے کرواتے ہیں تاکہ وہ بے راہرو نہ ہو جائیں اور شادی کے بعد شوہر کی فرمانبردار رہیں۔

Read 1735 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto