اے ٹی ایم مشین 50 سال کی ہوگئی

جمعرات, 29 جون 2017 04:29

لندن: 50 سال پہلے 27 جون 1967ء میں دنیا کی پہلی 'آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) لندن کے علاقے این فیلڈ میں بارکلیز بینک کی ایک شاخ میں لگائی گئی تھی۔ اے ٹی ایم کی گولڈن جوبلی کے موقع پر بینک نے اس پہلی مشین کو سونے کی مشین میں تبدیل کر دیا ہے۔بینک آف انگلینڈ کے چیف کیشئر وکٹوریہ کلیلینڈ نے اے ٹی ایم کے 50 سال مکمل ہونے پر کہا کہ ابھی عشروں تک لوگوں کے لیے کیش کی ضرورت برقرار رہے گی۔

وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب کاغذ کے نوٹوں اور سکّوں کے استعمال کا چلن کم ہو رہا ہے تاہم مستقبل میں بینکوں کے لیے ان کی اہمیت برقرار رہے گی۔انھوں نے کہا کہ آج بھی برطانیہ میں 94 فیصد لوگ کیش یعنی نقدی کا ستعمال کرتے ہیں۔وکٹوریہ کلیلینڈ کا کہنا ہے کہ پیسوں کے لین دین میں تقریبا نصف سے زیادہ صورتوں میں نقدی کا استعمال کیا جاتا ہے اور کسی بھی دکان کے لیے یہ بہت اہم ہوتا ہے۔

Read 795 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto