ورلڈ ٹی 20۔ قومی کھلاڑیوں کے نام جاری۔ لیکن ٹیم کی روانگی پر تاحال سوالیہ نشان

پیر, 07 مارچ 2016 12:34

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم میں شامل 15 حتمی کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی بھجوا دیئے ہیں جن میں ایشیاءکپ سے ڈراپ کئے جانے والے احمد شہزاد کا نام بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کو بھجوائے گئے دیگر ناموں میں شاہد آفریدی کپتان، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، محمد عامر، وہاب ریاض، انور علی، محمد عرفان، محمد نواز، شرجیل خان، عماد وسیم اور محمد سمیع شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 8 مارچ سے شروع ہو رہا ہے جبکہ میگا ایونٹ کا میگا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 مارچ کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے تاہم بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قومی ٹیم کی روانگی پر تاحال سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کی سیکیورٹی ٹیم بھارت پہنچ چکی ہے جو حالات کا جائزہ لے کر حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی جس کے تناظر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھات جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ منسوخ کرانے کیلئے بھارتی انتہاءپسندی جماعتیں بھی میدان میں اتر چکی ہیں اور میچ ہونے کی صورت میں پچ کھودنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

 
Read 397 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto