نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی کے نرخوں میں 75 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا

منگل, 10 اکتوبر 2017 23:44

کراچی:  نیپرا نے کے الیکڑک صارفین کے ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق کے الیکٹرک کو 7 برس میں 258 ارب روپے سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دینے کے علاوہ ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، جبکہ کے الیکٹرک کیلئے ایل این جی سے بجلی کی پیداوار بھی ٹیرف پر اثر انداز ہوئی۔ دستاویزات کے مطابق نیپرا نے گزشتہ سال کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی، جس پر کراچی چیمبر آف کامرس اور دیگر فریقوں نے ملٹی پرپز ٹیرف کیلئے کے الیکڑک کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔

Read 46 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto