ایران میں بے گھروں کیلئے ’دیوارِمہربانی

جمعہ, 15 جنوری 2016 13:17

 پاکستان کے پڑوسی ملک ایران کے کئی مقامات پر بظاہر عام آنے والی دیواروں کو خوبصورت رنگ و روغن کرکے اور کچھ کپڑے ٹانکنے کے ہکس لگا کر ایسی شکل دے دی گئی ہے، جن سے عام استعمال کی چیزیں ضرورت مندوں کے لیے خیرات کرنے کے رجحان کو فروغ دیا جارہا ہے۔ مختلف شہروں میں پائی جانے والی یہ دیواریں ’دیوار مہربانی‘ (Wall of Kindness) سے مشہور ہو رہی ہیں جہاں انجان لوگ روز مرہ کے استعمال کی وہ چیزیں چھوڑ کر جاتے ہیں جن کی انہیں مزید ضرورت نہیں ہوتی اور اس کے بعد وہ چیزیں ضرورت مند لے جاتے ہیں۔

ان دیواروں پر ہر گزرنے والے شخص کے لیے یہ پیغام بھی لکھا ہوا ہے کہ ’جس چیز کی ضرورت نہیں وہ یہاں چھوڑ جائیں‘ اس کے ساتھ یہ جملہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’آپ کو ضرورت ہے تو لے جائیں‘۔

اس مہم کے شروع ہونے کے بعد ایران کے جنوبی شہر شیراز کی گھادمگاہ اسٹریٹ کی ایسی ہی ایک دیوار پر چند کوٹ، جیکٹ اور جینز کی کچھ پینٹیں لٹکی نظر آئیں۔

مغرب میں واقع کرمان شاہ کی ’دیوار مہربانی‘ پر خواتین کے کپڑے لٹکے ہوئے دکھائے دیئے جنہیں بارش سے بچانے کے لیے پلاسٹک سے ڈھک دیا گیا، جبکہ کپڑوں کے ہکس کے نیچے جوتوں کا شیلف بھی رکھا گیا ہے۔

یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ اس مہم کا آغاز کس نے کیا، لیکن ایران میں سوشل میڈیا پر اسے کافی سراہا جارہا ہے، جبکہ ایرانی میڈیا میں بھی اسے مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

دارالحکومت تہران کی مقامی انتظامیہ نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کی مزید دیواریں بنائیں گے۔خیرات کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے تہران میں کھانے پینے کی چیزیں بیچنے والے چند دکانداروں نے اپنے فریج باہر رکھ دہے اور پیغام لکھ کر لگایا کہ اگر ’آپ کے پاس اضافی کھانا ہے تو بے گھروں کے لیے یہاں چھوڑ جائیں‘۔

Read 210 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto