ڈولفن فورس کو لاہورمیں پہلی کامیابی مل گئی ، شہریوں کے بھنگڑے

ہفتہ, 02 اپریل 2016 22:41

لاہور:حکومت پنجاب کی طرف سے سٹریٹ کرائم روکنے کے لیے تشکیل دی گئی نئی ڈولفن فورس کو لاہور میں پہلی کامیابی مل گئی اور تین ڈاکوﺅں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے فیروز پور روڈ پر شمع کے علاقے میں تعاقب کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار تین ڈاکوﺅں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے موبائل فون ، خنجر اور نقدی برآمد کی گئی جبکہ بعدازاں گرفتارملزمان کو تھانہ لٹن روڈ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوﺅں کے پکڑے جانے کے بعد شہریوں نے ڈولفن فورس کے حق میں نعرے بازی اور بھنگڑے ڈالے ۔

Read 319 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto