بھارت کی جنوبی ریاستوں میں گرمی سے 80 افراد ہلاک

ہفتہ, 09 اپریل 2016 10:52

بھارت کی جنوبی ریاستوں تیلنگانہ اور آندھرا پردیش میں شدید گرمی کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ان ریاستوں میں اپریل کے مہینے میں معمول کی بارشوں میں تاخیر کی وجہ سے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

تاہم حکام کے مطابق ریاستیں گرمی کی لہر سے متاثرہ نہیں ہیں اور اس وقت درجہ حرارت میں ہونے والا اضافہ غیر معمولی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس ان دونوں ریاستوں میں شدید گرمی کی وجہ سے دو ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

آفات سے نمٹنے کے ادارے کے حکام نے بتایا ہے کہ دونوں ریاستوں میں جمعرات کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے اور آئندہ تین دنوں تک یہ تعداد 100 تک پہنچ سکتی ہے

حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ دھوپ میں جانے سے گریز کریں اور دوپہر 12 بجے سے چار بجے سے گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید پانچ ڈگری اضافہ ہونے کے بعد ہی دونوں ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

تیلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد میں محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل نرسیما راؤ نے بتایا کہ اس وقت درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان نہیں ہے۔ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان ہے اور اپریل میں موسم کے حوالے سے تبدیلی صرف یہ ہے کہ معمولی کی بارشیں نہیں ہو سکی ہیں

Read 233 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto