بلاول بھٹو زرداری کاآصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ،وزیر اعظم سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ

بدھ, 13 اپریل 2016 20:12

کراچی:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کو لندن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ٹی وی چینل 24 کے مطابق  ٹیلیفونک گفتگو میں  بلاول بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کو ملاقات نہ کرنے کا مشورہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے دیا ہے ۔

آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت بھی کی۔اجلاس میں پارٹی رہنماﺅں نے بھی ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیاکہ بلاول بھٹوزرداری کے فیصلے سے حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Read 432 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto