وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا جرمنی کا دورہ اچانک منسوخ

اتوار, 17 اپریل 2016 18:49

کراچی: وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے  اپنا 4 روزہ دورہ جرمنی منسوخ کردیا تاہم وزیر خانہ سمیت دیگر حکام سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

 جرمن کمپنیوں نے سندھ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو 4 روزہ سرکاری دورے پر جرمنی روانہ ہونا تھا ، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر سید مراد علی شاہ اور دیگر وزرا اورسرکاری حکام کو بھی جانا تھا۔ اپنے دورے کے دوران تھر میں زیر زمین دفن کوئلے کو نکالنے کے حوالے سے مختلف معاہدوں کو حتمی شکل دی جانی تھی۔

ترجمان وزیراعلی ہاوس کا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنا دورہ اچانک منسوخ کردیا جب کہ دیگر شخصیات روانہ ہوگئی ہیں۔ مراد علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام جرمنی میں سرمایہ کاری کے معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔

Read 204 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto