مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے

بدھ, 20 اپریل 2016 13:17

مظفرآباد: نواحی علاقے ڈنہ سہوترمیں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے جب کہ سیکڑوں گھر اور سڑکیں ملیا میٹ ہوگئیں ہیں۔

 مظفرآباد کے نواحی علاقے ڈنہ سہوترمیں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے جب کہ 100 سے زائد مکانات ، سڑکیں، راستے اور زرعی زمینیں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں ہیں ۔  سیکڑوں افراد کے بے گھرہونے کے وجہ سے علاقے میں کسمپرسی کا عالم ہے۔ متاثرین کی مدد کے لیے آزاد کشمیر انتظامیہ اور پاک فوج نے امدادی کام شروع کردئیا ہے۔ لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا اور اور خیموں کی تقسیم جاری ہے۔

لینڈ سلائڈنگ کا شکار لوگوں کا کہنا یے کہ 2005 کے زلزلے میں ان کے مکانات گر گئے تھے لیکن زمین باقی تھی اب تو لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ان کی زمینیں بھی ختم ہوگئی ہیں

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد کا کہنا ہے کہ متاثرین کے لیے فوری طور پر 120 کنال زمین کا حصول ممکن بنا لیا گیا ہے اورحکومت گھروں کی تعمیر کے لیے 60 ہزارروپے فی خاندان معاوضہ ادا کردے گی۔

دوسری جانب ماہرین ارضیات نے علاقے کو ناقابل رہائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی زمین سرکنے کا سلسلہ اگست 2015 سے جاری ہے، زیر زمین پانی کی زیادتی ہے، 10 سال تک علاقے میں لینڈسلائیڈنگ رکنے کا کوئی امکان موجود نہیں اب تک علاقے میں 100 سے زائد گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں جب کہ 125 گھر کسی بھی وقت گر سکتے ہیں۔

Read 357 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto