پاناما لیکس؛ کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، وفاقی وزیر قانون

منگل, 26 اپریل 2016 20:45

اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کے لیے کچھ نہیں بچا اس لیے شور مچایا جارہا ہے جب کہ پاناما لیکس پر بنائے جانے والے کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے کہا کہ اپوزیشن پاناما لیکس کے معاملے پر تنقید برائے تنقید سے کام لے رہی ہے جب کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کرنے کے لیے کچھ نہیں بچا اس لیے شور مچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ٹی او آرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اپوزیشن بتائے وہ چاہتی کیا ہے۔

زاہد حامد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کے جواب میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں  جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھا جاچکا ہے جس کا فیصلہ چیف جسٹس کے یکم مئی کو وطن واپس آنے کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے 2 مئی کو اجلاس اس لیے رکھا تاکہ تب تک سپریم کورٹ سے کوئی جواب آجائے۔

Read 375 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto