میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج، پاکستانی نژاد صادق خان مضبوط امیدوار

جمعرات, 05 مئی 2016 11:53

برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر کے لیے آج انتخاب ہورہا ہے۔ پاکستانی نژاد صادق خان اور زیک گولڈ اسمتھ کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ہے۔ ان انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی میں خاصا جوش و خروش نظر آرہا ہے۔

لندن میں میئر کے انتخاب کے لیے فیصلہ کی گھڑی قریب آگئی۔ انتخابات میں ہزاروں ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔ لندن کا میئر بننے کے لیے جن 2 امیدواروں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ہے۔ وہ اپوزیشن لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ اسمتھ ہیں۔

پیدائشی طور پر لندن میں مقیم صادق خان کے پاس وکالت کی ڈگری ہے۔ وہ رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ ہیں۔ صادق خان کے والد بس ڈرائیور تھے اور والدہ کپڑے سیا کرتی تھیں۔

زیک گولڈ اسمتھ کا تعلق متمول گولڈ اسمتھ گھرانے سے ہے۔ زیک گولڈ اسمتھ کو لندن کے موجودہ میئر بورس جانسن اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی حمایت حاصل ہے۔ زیک گولڈ اسمتھ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔

صادق خان لندن کے میئر کا انتخاب جیت کر تاریخ رقم کرسکیں گے یا نہیں، یہ نتائج سامنے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

Read 551 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto