فیس بک، 56 سالہ کینیڈین خاتون کو 28 سالہ پاکستانی ہم سفرمل گیا

پیر, 30 مئی 2016 14:23

فیس بک پر56 سالہ بنگلہ دیشی نژاد کینیڈین خاتون کو 28 سالہ پاکستانی ہم سفر مل گیا،خاتون نے پاکستان آکر نوجوان کے ساتھ ’’کورٹ میرج ‘‘ کرلی۔

تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے رہائشی 28 سالہ زمان بلوچ کی فیس بک پر 56 سالہ کنیڈین سے دوستی محبت میں بدل گئی، نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر56 سالہ خاتون 21 مئی کو کنیڈا سے لاہور پہنچی، جہاں سے نوجوان کے ہمراہ بہاول نگر سیشن کورٹ پہنچ کر شادی کر لی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ادارے غیر ملکی خاتون کی آمدورفت سے کئی روز تک بے خبر رہے اور 26 مئی کو بہاولنگرسیکیورٹی برانچ اور تھانہ منچن آباد میں غیر ملکی خاتون کی آمدرجسٹر کی گئی۔

28 سالہ زمان بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ خود سے دوگنی عمر کی خاتون کے ساتھ شادی کر کے بہت خوش ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ محبت کو عمر اور ذات پات سے ماوراء سمجھتے ہیں۔

بعد ازاں شادی شدہ جوڑا منچن آبا د بہاول نگر میں چند روز گزارنے کے بعد گزشتہ روز ہنی مون کیلئے مری کے برف زاروں کی طرف روانہ ہو گیا۔

فیس بک پر محبت کی یہ داستان نئی نہیں، سماجی رابطے کی اس ویب سائیٹس کے ذریعے اس سے پہلے بھی کئی جوڑوں کو اپنا شریک حیات مل چکا ہے

Read 1015 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto