عدالت کا جانی ڈیپ کو بیوی سے دور رہنے کا حکم

منگل, 31 مئی 2016 13:22

لاس اینجلس: امریکہ میں ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ کو اپنی بیوی ایمبر ہرڈ سے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج نے یہ فرمان اداکارہ ایمبر ہرڈ کے اس الزام کے بعد جاری کیا ہے کہ جس میں انھوں نے کہا کہ شراب کے نشے میں جانی ڈیپ نے انھیں مارا تھا۔ اداکارہ ہرڈ نے عدالت کو بتایا کہ جانی ڈیپ نے گذشتہ ہفتے کے دن ہونے والے جھگڑے کے دوران انھیں موبائل پھینک کر مارا۔ جج نے جانی ڈیپ کو یہ بھی کہا کہ وہ ایمبر ہرڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ واضح رہے کہ پیر کو ایمبر ہرڈ نے 15 ماہ کی شادی کے بعد پائریٹس آف دا کریبئن کے اداکار سے طلاق حاصل کرنے کے لیے درخواست داخل کی جس میں انھوں نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان ناقابل مصالحت اختلافات ہیں۔ ایمبر ہرڈ نے اپنے زخمی گال اور آنکھ کی تصویر لاس اینجلس کی اعلی عدالت میں پیش کی۔ ایمبر ہرڈ نے ایک حلف نامے میں لکھا مجھے خوف ہے کہ جانی اچانک انھیں جسمانی اور جذباتی طور پر دہشت زدہ کرنے کے لیے آئیں گے۔ طلاق کے لیے داخل کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انھیں پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ 52 سالہ ڈیپ کی ہالی ووڈ ادکارہ ایمبر ہرڈ سے 2011 میں دا رم ڈائری کی فلم سازی کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ ان کے کوئی بچے نہیں ہیں۔ جانی ڈیپ کے ایک وکیل نے ایمبر ہرڈ پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے بدنامی سے توجہ ہٹانے کے لیے عدالت کا رخ کیا ہے

Read 725 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto