محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ تسلی بخش قرار

بدھ, 01 جون 2016 13:07

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کو دورہ انگلینڈ میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ان کی فٹنس سے مشروط ہے جب کہ اب ان کی ایم آر آئی رپورٹ تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے نئے فزیو کو ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ محمد حفیظ کو جلد سے جلد فٹ کرنے کی کوشش کریں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم 16 جون کو دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ ہوگی تاہم محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی ان کی رپورٹ دیکھ کرے گی۔

واضح رہے کہ اوپنر محمد حفیظ گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ اسکلز کیمپ میں بھی حصہ نہیں لے رہے اور وہ بھارت میں عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد سے کرکٹ میدان میں قدم نہیں رکھ سکے

Read 342 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto