ملک کے بیشترعلاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

جمعرات, 23 جون 2016 18:58

ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کا مرکز افغانستان ریجن مرکز کوہ ہندو کش تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں لاہور، اسلام آباد، چینوٹ، پشاور، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، لوئر دیر، چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے  کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کا ریجن افغانستان اور گہرائی 202 میٹر سے زیادہ تھی۔

زلزلے کی شدت کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے بارہ آگئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

زلزلے کی شدت کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھروں سے نکل کر کھلے مقامات پر موجود ہیں۔

واضح رہے رواں ماہ 15 جون کو بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read 990 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto