انقلاب اسلامی کے عظیم رہنما امام خمینی (رح) نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیکر مسئلہ فلسطین کو فراموش ہونے سے بچالیا:جماعت اسلامی

جمعرات, 30 جون 2016 01:21

  لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے عظیم رہنما امام خمینی (رح) نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیکر مسئلہ فلسطین کو فراموش ہونے سے بچالیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رح) نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی ناجائز حکومت کے خلاف دوٹوک، اصولی اور جرائت مندانہ موقف اپنایا اور امت مسلمہ کو اس کی پیروی کرنا چاہیے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کو فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ فلسطین کے ساتھ ساتھ شام ، عراق، بحرین اور یمن کا درد بھی عالم اسلام کے پیکر میں پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اسرائیل کے چنگل سے قبلہ اول اور سرزمین فلسطین کی آزادی کے لیے تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا کیونکہ قبلہ اول کو آزاد کرانا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

Read 793 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto