دنیا کے 149 ممالک کے شہری پاکستانیوں سے زیادہ مقروض

منگل, 21 مارچ 2017 14:58

واشنگٹن: عالمی مالیات، تجارت اور کاروبار پر نظر رکھنے والی  بین الاقوامی ویب سائٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  اس وقت ہر پاکستانی 800 ڈالر یعنی 80 ہزار روپے کا مقروض ہے جب کہ مقروض ممالک کی فہرست میں اس کا نمبر 150 ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس فہرست میں جاپانی، آئرش اور امریکی باشندے ہر پاکستانی سے کہیں زیادہ مقروض ہے کیونکہ جاپان پر فی شہری 85 ہزار 700 ڈالر، آئرلینڈ پرفی شہری 67 ہزار 170 ڈالر  جب کہ امریکا پرفی شہری 42 ہزار500ڈالرکا قرضہ ہے  جس کے سامنے پاکستانیوں پر فی کس قرضہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ اس فہرست میں فی کس قرضوں کے اعتبار سے پاکستان 150 ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت 900 ڈالر فی شہری قرضے کے ساتھ پاکستان سے ایک درجے اوپر ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2016 کے اختتام پر سنگاپور کا ہر شہری 56 ہزار 113 ڈالر، بیلجیم کا ہر شہری 44 ہزار 202 ڈالر، ہر چینی شہری پر 1300 ڈالرجب کہ ہر ایرانی شہری پر صرف 600 ڈالر کا قرضہ ہے۔ دوسرے ملکوں کو سب سے زیادہ قرض دینے والے 10 بڑے ممالک میں کینیڈا کا ہر شہری اوسطاً 42 ہزار 142 ڈالر، اٹلی کا ہرشہری 40 ہزار 461 ڈالر جب کہ برطانیہ کا ہر شہری  36 ہزار 206 ڈالر کا مقروض ہے۔ کم ترین قرض کی فہرست میں  لائبیریا سب سے آگے  جس کے ہر شہری پر صرف 27 ڈالر کا اوسط قرضہ ہے جب کہ تاجکستان فی شہری 50 ڈالر قرض کے ساتھ  دوسرے نمبرپر ہے۔

Read 325 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto