موجودہ ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کی تجویز پر غور

جمعرات, 30 مارچ 2017 16:50

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں بڑا کٹ لگانے کی تجاویز زیر غور ہیں تاہم ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگانے کی وجہ نئی گیس اسکیموں کے لیے فنڈز کا اجرا اور حکومت کے دیگرنئے منصوبے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نئی گیس اسکیموں پر پابند ی ہٹانے کے بعد پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے ان اسکیموں کی تکمیل کے لیے فنڈز جاری کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئی گیس اسکیموں کے لیے27 ارب سے زائد رقم جاری کرنا بھی پی ایس ڈی پی میں کٹ لگانے کی ایک بڑی وجہ ہوگی اور ان اسکیموں میں سے زیادہ تر پنجاب میں شروع کی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ڈی پی میں ان اسکیموں کے لیے کٹ لگائے جانے پر خیبر پختونخوا میں ہائیڈل پاور پروجیکٹ، اسمال ڈیمز اور دیگر منصوبے متاثر ہوں گے تاہم اس سلسلے میں جب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے معاون خصوصی عاصم نیازی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر کوئی کٹ نہیں لگایا جا رہا ہے جو جاری منصوبے مقررہ مدت کے دوران تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، ان کی تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔

Read 293 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto