نیپال کا رواں ہفتے دوسرا فضائی حادثہ

جمعہ, 26 فروری 2016 14:28

کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی نیپال کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیاہے جس میں عملے سمیت11افراد سوار تھے جبکہ ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے ، رواں ہفتے نیپال میں ہونیوالا یہ دوسرا حادثہ تھا۔
غیرملکی میڈیا نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایاکہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کم ازکم ایک شخص اس حادثے میں چل بسا ہے ۔پدم لال لمیشانے کاکہناتھاکہ کستھمنڈپ ایئرلائن کا طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہوا اور پہاڑ کی چوٹی کے قریب ایک کھیت میں اترنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکا اوردارلحکومت کھٹمنڈو سے 400کلومیٹردور تلکھاگاﺅں کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں 9مسافراور دوعملے کے ارکان سوار تھا جبکہ یہ نیپال گنج سے پہاڑی قصبے جملہ کی طرف جارہاتھا جبکہ موسم بھی صحیح تھا۔ پولیس اور آرمی ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں جبکہ کھٹمنڈوسے ایک ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلیاگیا۔
یادرہے کہ دو روز قبل بھی ہمالیہ کے پہاڑوں میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک کویتی اور چینی شہری سمیت 23افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

Read 579 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto