پاکستان میں قطری ریال کی خرید و فروخت بند

جمعرات, 08 جون 2017 16:50

راولپنڈی: سعودی عرب اور قطر کے تعلقات خراب ہونے کے باعث راولپنڈی کی کرنسی مارکیٹ میں قطری ریال کی خرید و فروخت کوختم کر دیا گیا، کرنسی ڈیلروں کی جانب سے قطری ریال تبدیل کرانے یا خریدنے سے انکار کر دیا گیا، قطر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بجھوائے گئے قطری ریال تبدیل کرانے کے لئے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے بعد پاکستانیوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ، ملک بھر سمیت راولپنڈی کی کرنسی مارکیٹ میں قطری ریال کی خرید و فروخت کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ، تین دن سے قطری ریال کی خرید و فروخت بند ہے ، ماہ صیام اور عید کی خریداری کے لئے ان پاکستانیوں کے اہلخانہ قطری ریال اٹھائے کرنسی کی دکانوں پر پھر رہے ہیں لیکن کوئی بھی پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے نہیں دے رہا۔

Read 1512 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto