عمران خان نے لوگوں کو گالیاں دے کراپنی سیاست کو تباہ کرلیا، خواجہ آصف

بدھ, 18 مئی 2016 15:06

وفاقی وزیربجلی و پانی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان خود اپنے دشمن ہیں۔ انھوں نے لوگوں کو گالیاں دے کراپنی سیاست کو تباہ کرلیا۔ عمران خان فاونڈیشن کے نام پر لئے گئے کروڑوں روپے فنڈ کا حساب دیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پانامالیکس پرسیاستدان تمام توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ بہتر ہوتا کہ معاملات الزامات درالزامات کا شکار نہ ہوتے اور اتفاق رائے سے کنفیوژن ختم کردی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ احتساب مانگتے ہیں انہیں اپنا دامن بھی صاف رکھنا ہوگا۔ آف شور کمپنی پاناما کی ہو یا کہیں اورکی آف شور کمپنی آف شور کمپنی ہوتی ہے۔ خواجہ آصف نے عمران خان کو تفقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیراتی ادارے ایدھی صاحب بھی چلا رہے ہیں، تاہم عمران خان شوکت خانم اسپتال کو ڈھال بناکر اس کے پیچھے چھپتے ہیں ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان مدینے کی ریاست کا ذکر کرتے ہیں ان کے پاس ایک صوبے کی حکومت ہے تو پشاور کو مدینہ کی ریاست جیسا بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل کردارکشی کے باوجود پاکستان کے عوام میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں ۔عمران خان کو خطرہ ہے کہ دوہزاراٹھارہ میں نوازشریف دوبارہ منتخب ہوجائیں گے ۔

Read 413 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto