بھارتی ایئرفورس کی نااہلی، یوم جمہوریہ پراپنی ہی سرزمین پر بم برسادیئے

منگل, 26 جنوری 2016 19:10

نئی دلی: بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی پریڈ کے دوران ایک جنگی طیارے نے اپنے ہی علاقے میں ایک دو نہیں پورے 5 بم برسادیئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک بھر میں فوجی پریڈ کا اہتمام ہوا، ایسی ہی ایک پریڈ ریاست راجستھان میں پاکستان کی سرحد سے ملحقہ ضلع بارمر کے علاقے گگُڑی میں  بھی ہوئی، اس پریڈ کو دیکھنے کے لئے  ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

پریڈ کے دوران بھارت کی مسلح افواج کی جانب سے اپنی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ جاری تھا کہ اچانک پورا علاقہ زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ فضائی کرتب بازی کے دوران ایک جنگی جہاز میں موجود 5 بم  گر گئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی ائیرفورس نے بم گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب انڈیا گیٹ نئی دلی میں ہوئی جب کہ فرانسیسی صدرفرانسس اولاند تقریب کے مہمان خصوصی  تھے  ،تقریب میں پریڈ کے دوران  فرانسیسی فوجی دستوں نے پہلی بار تقریب میں خصوصی طورپرشرکت  کی۔

Read 277 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto