امجد صابری اور راحت فتح علی کاگانا14اگست کوآن ایئر ہوگا

جمعرات, 30 جون 2016 08:02

کراچی : کوک اسٹوڈیو نائن کے تحت ریکارڈ کیا گیا معروف قوال امجد صابری شہید کا راحت فتح علی خان کے ساتھ گانا چودہ اگست کو آن ایئر کیا جائے گا۔

کوک اسٹوڈیو نائن کے تحت معروف قوال امجد صابری اور راحت فتح علی خان کا گانا پاکستان کی سالگرہ کے موقع پر 14 اگست کو آن ایئر کیا جاسکتا ہے۔

اسٹرنگز گروپ کے فیصل کپاڈیا اور بلال مسعود نے کہا ہے کہ انہوں نے امجد صابری قوال مرحوم اور راحت فتح علی خان کو ایک ساتھ پہلی بار کوک اسٹوڈیو نائن کے لئے بلایا تھا۔

فیصل اور بلال کے مطابق امجد صابری کی شہادت سے 25 روز قبل ریکارڈنگ مکمل کروائی تھی، انہوں نے اسٹوڈیو کو اپنی گائیکی سے مسحور کرکے رکھ دیا تھا۔

957130-rahat-1442300603-679-640x480

انہوں نے کہا کہ یہ امجد صابری کا یادگار گانا ہوگا، جس کو 14 اگست کو کوک اسٹوڈیو شروع ہونے پر آن ائیر کیا جائے گا۔ بلال مسعود نے بتایا کہ کوک اسٹوڈیو کے لئے گانے کی ریکارڈنگ انہوں نے بغیر ریہرسل کروائی تھی

Read 2193 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto