اب فیس بک آپ کے ساتھ وہ خطرناک کام کرے گا کہ جان کر آپ فوری فیس بک استعمال کرنا ہی چھوڑدیں گے

جمعہ, 09 جون 2017 23:09

نیویارک: فیس بک کے متعلق یہ رپورٹس تو آ چکی تھیں کہ یہ اپنے صارفین کی معلومات اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے لیکن اب اس کے متعلق ایک ایسا انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ آپ اس کا استعمال ہی چھوڑ دیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی کچھ دستاویزات منظرعام پر آئی ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے صارفین کے فون یا کمپیوٹر کے کیمرے کے ذریعے ان کی جاسوسی کرنے کی سند حق ایجاد حاصل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ یہ درخواست 2015ءمیں دی گئی تاہم اب سامنے آئی ہے۔

درخواست میں فیس بک نے واضح کیا ہے کہ ”لوگوں کے موبائل فونز، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی ان کی ویڈیوزسے یہ معلوم کیا جائے گا کہ کسی طرح کی ویب سائٹس سرچ کرتے ہوئے صارفین کے جذبات و احساسات کیا ہوتے ہیں۔“ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”فیس بک نے لوگوں کی ڈیوائسز کے کیمروں کے ذریعے ان کی ویڈیوز بنانے اور جاسوسی کرنے کے لیے ایک ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کی سندِ حق ایجاد حاصل کرنے کے لیے یہ درخواست دی گئی تھی۔ تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کمپنی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کر نے کی منصوبہ بندی رکھتی ہے یا نہیں۔

Read 1572 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto