فلم ’نیرجا‘ پاکستان میں بین۔ سونم کپور مایوس

پیر, 29 فروری 2016 17:35

بھارتی اداکارہ سونم کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’نیرجا‘ ان دنوں موضوعِ گفتگو ہے اور اس فلم میں ان کی اداکاری کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔

سونم کے ناقدین بھی اس بار ان کی اداکاری کے معتقد نظر آ رہے ہیں اور نیرجا کے کردار کو ان کا اب تک کا سب سے اچھا کام کہا جا رہا ہے۔۔

سونم کو اس بات کا بہت ملال ہے کہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہو سکی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا: ’اس فلم کو پاکستان میں دکھایا جانا چاہیے۔ اس میں ایسا کچھ نہیں ہیں جو کسی کے خلاف ہے۔ یہ فلم وہاں بین ہو گئی ہے اور اس بات سے میں کافی اپ سیٹ ہوں۔‘

اپنی اداکاری کے بارے میں سونم کہتی ہیں: ’دیکھیے میں خود اپنے کام کی جج نہیں ہو سکتی لیکن ہاں شاید یہ اب تک کا میرا سب سے اہم کردار ہے کیونکہ لوگوں کو پسند آ رہا ہے۔

وہ مزید کہتی ہیں: ’رانجھنا بھی ایک اچھا کردار تھا لیکن مجھے لوگوں نے پسند نہیں کیا کیونکہ آخر میں میری وجہ سے دھنش کا کردار مر جاتا ہے۔‘

سونم اس وقت فلم نیرجا سے ملنے والی کامیابی سے خوش تو ہیں لیکن اسے اپنے سر چڑھنے نہیں دینا چاہتیں۔

انھوں نے کہا: ’میں ابھی اور کام کرنا چاہتی ہوں اور ایسی ہی مضبوط سکرپٹ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں کیونکہ اس سے بطور اداکار آپ اور مضبوط ہوتے ہیں۔‘

بالی وڈ میں ہالی وڈ جانے کی لہر کے سوال پر انھوں نے کہا کہ دنیا آج بہت چھوٹی ہوگئی ہے اور بھارت بھی ہالی وڈ کے لیے ایک اہم بازار ہے۔

انھوں نے کہا: ’میں اس دن ہالی وڈ ضرور جاؤں گی جب مجھے یہاں میری پسند کا کام نہیں ملے گا۔ فی الحال تو مجھے یہاں ہی بہت اچھے کردار مل رہے ہیں لیکن پھر بھی کسی سکرپٹ میں اگر میری ضرورت ہوئی تو ضرور میں اس کا حصہ بنوں گی خواہ وہ کسی بھی زبان کی فلم کیوں نہ ہو۔‘

Read 2669 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto