رنبیر کے ساتھ آئندہ کبھی کام نہیں کروں گی، کترینہ کیف

بدھ, 21 جون 2017 20:54

ممبئی: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ رنبیرکپور کے ساتھ کام کرنا انتہائی مشکل ہے لہذا آئندہ کبھی رنبیر کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔کترینہ اور رنبیر کپور کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور دونوں نے کئی باراس بات کا اعتراف بھی کیا تاہم ان کے درمیان گزشتہ کئی عرصے سے بڑھتی قربتیں کم ہونے لگی ہیں جب کہ کترینہ اور رنبیر آج کل صرف اپنی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔رنبیر کپور اور کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور اسی دوران کترینہ سے جب آئندہ رنبیر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ رنبیر کے ساتھ کام کرنا نہ صرف انتہائی مشکل ہے بلکہ لوگ جانتے ہیں کہ رنبیر بہت مشکل اور امتحان میں ڈالنے والے شخص ہیں جب کہ رنبیر بھی میرے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حق میں نہیں لہذا رنبیر کے ساتھ آئندہ کبھی کام نہیں کروں گی۔

Read 2267 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto