شوٹنگ کے دوران جھاڑیوں میں چھپ کر یا بس کے پیچھے کپڑے بدلا کرتی تھی، سری دیوی

بدھ, 05 جولائی 2017 19:54

ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سری دیوی کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں وینٹی وین کی سہولت دستیاب نہیں ہوتی تھی جس کی وجہ سے وہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران جھاڑیوں میں چھپ کر یا بس کے پیچھے کپڑے بدلا کرتی تھیں۔ بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں سری دیوی نے بتایا کہ انہوں نے برسات کے بہت سے گانے عکس بند کرائے ہیں جو کسی عذاب سے کم نہیں ہوتے تھے۔ جب بھی بارش کا گانا فلمایا جاتا تھا تو وہ اکثر بیمار ہو جایا کرتی تھیں۔

انہوں نے پرانے زمانے کی فلموں میں پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی اداکاراؤں کیلئے بہت سہولت پیدا ہو گئی ہے کیونکہ وہ وینٹی وین میں بیٹھ کر اپنے ضروری کام نمٹا سکتی ہیں ۔ پرانے زمانے میں وینٹی وین کی سہولت نہیں ہوتی تھی بلکہ وہ لوگ جھاڑیوں میں چھپ کر یا گاڑی کے پیچھے کھڑے ہو کر کپڑے تبدیل کیا کرتے تھے۔

Read 3269 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto