قندیل کی موت کے بعد فاقوں کی نوبت آگئی، والدین

پیر, 17 جولائی 2017 23:41

ڈیرہ غازی خان: بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی پاکستان کی مشہور ماڈل فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی موت بعد حالات اتنے برے ہوگئے تھے کہ فاقوں کی نوبت آگئی تھی۔ مختصروقت میں سوشل میڈیا پر اپنی دھاک جمانے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اورماڈل قندیل بلوچ کو دنیا سے گزرے ایک سال ہوچکا ہے اور ان کی موت نے جہاں لوگوں کو غمزدہ کیا وہیں ان کے والدین بھی اب تک مشکلات کا شکار ہیں۔
قندیل کے والد عظیم بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ان کی بیٹی دنیا سے گئی ہے وہ سخت مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے قندیل کو اپنا بیٹا قرارد یتے ہوئے کہا کہ جب تک قندیل زندہ تھی ہمیں کبھی مالی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ وہ نہ صرف ہمارے گھر کا کرایہ دیتی تھی بلکہ کھانے پینے اور دوائیوں تک کا خیال رکھتی تھی لیکن اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ میرے اور میری اہلیہ کے پاس اکثر کھانے اور دوائیوں تک کیلئے پیسے نہیں ہوتے۔ میری خدا سے دعا ہے کہ کبھی کسی غریب کے گھربیٹی پیدا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ جب تک قندیل زندہ تھی ہماری زندگی بہت خوشگوار گزر رہی تھی، اس نے گھر کے مالی اخراجات کا بوجھ اپنے کندھوں پراٹھایا ہوا تھا، اس کے جانے کے بعد ہم دربدر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے اور قندیل کے قاتل وسیم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو کبھی معاف نہیں کریں گے اس کی وجہ سے ان کی بیٹی ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے چلی گئی۔
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کی زندگی پر ’’باغی‘‘ کے نام سے ڈرامہ بن رہا ہے جس میں صبا قمر قندیل بلوچ کا مرکزی کردار اداکرتی نظر آئیں گی۔

Read 6586 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto