مخصوص سازشی لابی سینئر فنکاروں کو فلموں سے دور رکھنے کیلیے کوشاں ہے، میرا

اتوار, 23 جولائی 2017 00:13

لاہور: فلم اسٹار میرا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں آج بھی بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں، لیکن ایک خاص لابی سینئرفنکاروں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت فلموں سے دور رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے بتایا کہ کچھ لوگ اپنی بنائی ہوئی اس سازش میں کسی حد تک کامیاب بھی ہیں مگرانھیں اس بات کا احساس بہت جلد ہوجائے گا کہ عوام کے دلوں پرراج لابی سسٹم اورگروپ بندی سے نہیں بلکہ ٹیلنٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں فلمیں توبن رہی ہیں لیکن ابھی تک کوئی سپراسٹارنہیں بن سکا۔
میرا نے بتایا کہ جب میرا فنی سفرشروع ہوا توکسی کوبھی یہ اندازہ نہ تھا کہ آنے والے سالوں میں، میں ایک عام لڑکی سے اس قدر خاص بن جاؤں گی کہ لوگ میرے ساتھ نام جوڑ کر’’شہرت ‘‘ حاصل کرنے کوترجیح دینگے۔ یہ بھی ایک طرح کی میرے رب کی خاص کرم نوازی ہی ہے ، لیکن میرا ایسے لوگوں کوایک ہمدردانہ مشورہ ہے کہ وہ میرے ساتھ اپنا نام ضرور جوڑیں ، مگراس کے ساتھ ساتھ کچھ کام بھی کریں۔ کیونکہ میرے پاس آج جونام اورمقام ہے، وہ صرف اورصرف دن رات محنت سے کام کرنے کی بدولت ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں بہت سے یادگار کردار نبھائے، جس کی بدولت انہیں بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ یہاں سب کوپتہ ہے کہ خود سے سرمایہ کاری کرکے بہت سی اداکاراؤں نے بالی وڈ میں کام حاصل کیا مگرسفارش اورٹیلنٹ کا فرق ان کے کام کو دیکھ کرسب کے سامن آگیا۔
فلم اسٹار نے کہا ہے کہ بہت سے فنکار اور میزبان اپنے پروگراموں کو مقبول بنانے اورعوامی سطح پرکامیابی حاصل کرنے کے لیے میرا نام استعمال کرتے ہیں، لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کوئی پروگرام میں میری پیروڈی کرتا ہے توکوئی من گھڑت افواہیں پھیلاتا ہے، کوئی مجھ سے شادی کے دعوے کرتا ہے توکوئی منگنی کے۔ لیکن میں عرصہ دراز سے بننے والے اسکینڈلز اورجھوٹی افواہوں سے تنگ آنے کے بجائے اب ہنستی ہوں۔
میرا نے کہا کہ میں اللہ کا شکر اداکرتی ہوں کہ اس نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں جہاں بھی جائوں، توجہ کا مرکز بن جاتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ ساتھی اداکارائیں مجھ سے جیلس رہتی ہیں۔

Read 1653 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto