نامعلوم افراد 2 کے آئٹم سانگ ’ کیف و سرور‘ کی مکمل ویڈیو جاری ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

جمعہ, 28 جولائی 2017 14:30

کراچی: پاکستانی فلم ”نامعلوم افراد 2“ کے انتہائی فحش آئٹم سانگ ” کیف و سرور “ کی مکمل ویڈیو جاری کردی گئی ہے ، جس پر پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم نامعلوم افراد 2 کا گانا کیف و سرور نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے گایا ہے، جس پر ماڈل گرل صدف کنول نے خوب فحاشی پھیلائی ہے۔ صدف کنول اس گانے میں انتہائی مختصر لباس پہن کر بیلی ڈانس کرتی نظر آتی ہیں جس پر سنجیدہ حلقوں نے کافی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس گانے کو کلچر کی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔

گانے میں تخلیق کاری کا بھی فقدان نظر آتا ہے ، گانے کا انداز بالی ووڈ فلم ایجنٹ ونودکے گانے ” دل میرا مفت کا“ جیسا ہے جس میں کرینہ کپور ایک ساتھی اداکارہ کے ہمراہ مجرا کرتی ہیں جبکہ گلشن گروور اور دیگر منفی کردار میٹنگ میں مصروف ہوتے ہیں اسی طرح کیف و سرور گانے میں بھی نیئر اعجاز دیگر منفی کرداروں کے ہمراہ میٹنگ کر رہے ہیں جبکہ سامنے صدف کنول کا مجرا ہو رہا ہے۔

Read 1111 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto