ڈرامہ میری اولین ترجیح، فلموں میں کام کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ایمن خان

پیر, 31 جولائی 2017 20:23

کراچی: اداکارہ ایمن خان نے کہا ہے کہ کئی اسکرپٹ آفر ہوئی ہیں لیکن مجھے فلم میں کام کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، جب وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ ایمن خان ایکسپریس سے اپنے نئے ڈرامہ ’’ہری ہری چوڑیاں‘‘ کی تعارفی تقریب میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کی پروا بلکل نہیں کرتی، جو کرتی ہوں اپنی ذات کے لیے کرتی ہوں کیونکہ جب آپ اسٹار بنتے ہیں تو آپ کو جہاں بہت پیار ملتا ہے وہیں چند لوگ بلا وجہ تنقید اور حسد کرنا شروع کردیتے ہیں، میں ان چیزوں میں نہیں پڑتی بلکہ اپنے کام اور ذاتی زندگی پر دھیان دیتی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ نئی ڈرامہ سیریل ’’ہری ہری چوڑیاں ‘‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی، ڈرامہ میں محبت اور نفرت کے گرد رونما ہونے والے تلخ معاشرتی رویوں کی حقیقی انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔ اس ڈرامہ کے ہدایت کار سید عاطف حسین، ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد ذیشان خان اور مصنف جہانگیر قمر ہیں۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، حسن احمد، ساجد حسن، شگفتہ اعجاز، نطاشہ علی، جویریہ عباسی، محمود اسلم، فاریہ شیخ، اسد صدیقی، شرمین طیب، نازلی نصر، ماریہ خان، خالد بٹ، نوشابہ بشیر، سباحت علی بخاری، ہادی فردوسی، علی دیس والی، فوزیہ مشتاق، قیصر نقوی اور رابعہ تبسم شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کا مرکزی معروف گلوکار راحت فتح علی نے گایا ہے اورموسیقی وقار علی نے ترتیب دی ہے جبکہ شاعر ایوب خاور ہیں۔ ایمن نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں نے معاشرے میں جتنا شعور و آگاہی پھیلائی شاید ہی کسی اور ذریعہ سے ہوئی ہو، پاکستانی آڈینس انتہائی سمجھدار ہے اور وہ حقیقت سے قریب تر موضوعات کو ہی دیکھنا چاہتی ہے، اسی لیے ڈرامہ ہمیشہ میری اولین ترجیح رہے گا۔

Read 1442 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto