عامر خان نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر جاری کر دیا

پیر, 31 جولائی 2017 23:57

ممبئی:بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کا پوسٹر جاری کر دیا۔بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پروڈکشن میں بننے والی نئی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کا نیا پوسٹر جاری کیا جس میں فلم کے ٹریلیر کی ریلیز ہونے کی تاریخ بھی لکھی گئی ہے جو 2 اگست کی ہے۔ فلم میں عامر خان مختصر کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم کا ٹیزر پہلے ہی ریلیز ہوچکا ہے البتہ مداحوں کو فلم کے ٹریلر کا بے چینی سے انتظار ہے۔ واضح رہے ’’سیکریٹ پر اسٹار‘‘ رواں سال دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں عامر خان کے ساتھ ان کی کامیاب ترین فلم ’دنگل‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زائرہ وسیم بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر محیط ہے جو اپنے والد کی مخالفت کے باوجود بڑی گلوکارہ بننا چاہتی ہے۔

Read 1292 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto