زندگی میں کبھی بھی پیچھے مڑ کر دیکھنا نہیں چاہتی: کترینہ کیف

منگل, 08 اگست 2017 19:31

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے کہاہے کہ میں زندگی میں پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا چاہتی، زندگی میں جوکچھ بھی ہوتا وہ کسی نہ کسی مقصد کے تحت ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق باربی ڈول کترینہ کے لیے گزشتہ سال ذاتی زندگی اورپروفیشنل حوالے سے اچھا نہیں رہا، جہاں اداکارہ کی اپنے گہرے دوست رنیرکپورسے علیحدگی بھی ہوئی جب کہ وہ فلموں کے حوالے سے بھی کوئی خاص پرکارکردگی نہیں دکھاپائیں۔

اداکارہ سے جب ان کے ماضی اورمستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے پوچھا گیا تو کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ زندگی میں کسی بھی چیز سے پیچھے بھاگنا نہیں چاہتی ہیں، انسان ہونے کے ناطے ہمیں زندگی میں خود آگے بڑھنا چاہیے جب کہ زندگی میں جو بھی ہورہا ہو اسے قبول کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ زندگی میں کبھی بھی پیچھے مڑکرنہیں دیکھنا چاہتی ہیں جب کہ زندگی میں جو کچھ بھی ہو چاہے محبت، علیحدگی، کامیابی ہویا ناکامی وہ کسی نہ کسی مقصد کے تحت ہوتا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیزہونے والی کترینہ کی فلم’’ جگا جاسوس‘‘ بھی باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکی۔

Read 483 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto