انجلینا جولی کا بریڈ پٹ سے طلاق نہ لینے کا فیصلہ

جمعہ, 11 اگست 2017 18:01

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کی جانب سے شراب نوشی چھوڑنے پر طلاق نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہالی ووڈ کی صف اول کی جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ 2005 میں ایکشن فلم ’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور تب سے ہی وہ اکٹھے رہ رہے تھے جب کہ اس جوڑے نے 9 برس ساتھ گزارنے کے بعد بلآخر 2014 میں شادی کا فیصلہ کیا تو اس وقت ان کے لے پالک سمیت 6 بچے تھے مگر ان کی شادی زیادہ لمبے عرصے تک نہ چل سکی۔

گزشتہ برس ستمبر میں ہالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے اختلافات کے باعث طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بریڈ پٹ کثرت شراب نوشی کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں جس کا بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب طلاق کے حتمی فیصلے سے قبل ہی انجلینا جولی بچوں سمیت کرائے کے گھر میں منتقل ہو گئی تھیں جب کہ انجیلنا نے طلاق کی صورت میں بچوں کو اپنی اور بریڈ پٹ نے مشترکہ تحویل میں رکھنے کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔

امریکی میڈیا نے حالیہ رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ انجیلنا جولی نے بچوں کے ساتھ 9 ماہ کرائے کے مکان میں گزارنے کے بعد اب طلاق لینے کا منصوبہ ترک کردیا ہے اور اس کی وجہ بریڈ پٹ کی وہ عادات چھوڑنا بتایا جا رہا ہے جن کی وجہ سے اس جوڑی میں اختلافات کی نوبت طلاق تک پہنچ گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق عدالت میں درخواست دائر کرنے کے بعد دونوں کی جانب سے کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا گیا اور انجلینا جولی بچوں سمیت کرائے کے مکان سے اپنے نئے مکان میں شفٹ ہونے کی تیاریاں کر رہی ہیں جب کہ اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑا اقدام ہے اور ہم اپنے خاندان کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بریڈ پٹ نے ایک انٹریو میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انجلینا کو واپس پانے کے لیے سگریٹ اور شراب نوشی چھوڑ دی ہے۔

Read 1349 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto