پریانکا کو بھارتی ترنگے سے پھانسی لگانے کا مشورہ

جمعہ, 18 اگست 2017 18:26

ممبئی: بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ ناموراداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی یکساں مقبول ہیں، ان کے چاہنے والے بھارت کے ساتھ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا بھی انہیں بھرپور کوریج دیتا ہے، پریانکا کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے اور اس بار تو انہوں نے ایسی حرکت کی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر ایک بار پھر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تین روز قبل بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر جہاں بالی ووڈ اسٹارز نے اپنے اپنےانداز سے لوگوں کو مبارکباد دی وہیں پریانکا نے مختلف انداز اپناتے ہوئے بھارتی ترنگے کو اپنی گردن کے گرد لپیٹ کر جشن آزادی منایا، پریانکا نے 15 اگست کو انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مغربی لباس پہنے بھارتی ترنگا اپنی گردن کے گرد لپیٹے اسے ہوا میں لہراتی نظرآرہی ہیں،لیکن پریانکا کو اس انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہنے کی بجائے ان پر کڑی تنقید کرنی شروع کردی۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پریانکا نے بھارتی ترنگے کو اپنی گردن کے لپیٹ کر ترنگے کی توہین کی ہے، جب کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پریانکا کوجشن آزادی کی مبارکباد مغربی لباس کے بجائے ساڑھی یا شلوار قمیض پہن کر دینی چاہئے تھی۔

 ایک ٹویٹر صارف تو پریانکا کی اس حرکت سے اتنی ناخوش ہیں کہ انہوں نے پریانکا کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے اسی ترنگے سے پھانسی لگانے کا مشورہ دے دیا۔ ایک اور صارف نے نہایت غصے میں کہا کہ مجھے یقین ہے آپ بہت محب وطن ہیں لیکن ترنگے کو گردن کے گرد لپیٹنا کہاں کی عقلمندی ہے یہ سراسر ہمارے جھنڈے کی توہین ہے۔
ایک اور صارف نے پریانکا کی اس حرکت کو سستی شہرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اس حرکت کیلئے پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب پریانکا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو بلکہ اس سے قبل مودی سے ملاقات کے دوران بھی پریانکا کونامناسب لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Read 2520 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto