ایک دوسرے کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی کے بغیر فلم انڈسٹری کی بہتری ممکن نہیں، حیا سہگل

بدھ, 13 ستمبر 2017 00:40

لاہور: اداکارہ وماڈل حیا سہگل نے کہا کہ آپسی اختلافات کوختم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی سپورٹ اورحوصلہ افزائی کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے اس کے بغیر بہتری کے امکان ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حیا سہگل نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری شدید بحران سے دوچاررہنے کی وجہ سے موجودہ دورمیں بہت پیچھے ہے۔ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کا سفرتوہمارے ساتھ ہی شروع ہوا اوربہت عرصہ تک پاکستانی فلمیں ، بھارت سے زیادہ بہتراور مقبول تھیں لیکن پھرایسا دورشروع ہوا کہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کا روپ دھارتے ہوئے انٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچ گئی اورہماری فلم انڈسٹری ، پاکستان کے بجائے پنجاب اور خیبرپختونخواہ تک محدود علاقائی زبانوں میں محدود ہوگئی۔ اس کی بڑی وجوہات ہونگی لیکن اس کی ذمے داری توسب پرہی عائد ہوتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ بات سمجھنے کی ہے کہ اچھا ٹیم ورک جس کام میں بھی ہوتا ہے اس کے نتائج ہمیشہ ہی بہترہوتے ہیں اورجہاں ٹیم میں بہترین کام کرنے والے بہت سے ہوں لیکن ان میں ہم آہنگی نہ ہوتواس کا نتیجہ ہمیشہ برا ہی نکلتا ہے۔ اسی لیے توکہا جاتا ہے کہ اتفاق میں برکت ہے اورمل جل کرکام کرتے ہوئے ہرکوئی اس پروجیکٹ کی بہتری کے لیے اپنی رائے دیتا ہے نہ کہ اپنی کامیابی کے لیے کوشاں ہو۔ اسی بات کو مدنظررکھتے ہوئے اگرہمارے نوجوان اورسینئرفلم میکرز الگ الگ فلمیں پروڈیوس کرنے کے بجائے اگربین الاقوامی معیار کومدنظررکھتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے کثیرسرمائے سے ایسی فلمیں بنائیں، جو ہر اعتبارسے انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہوں تواس سے طویل سفرجلدی طے کیا جاسکتا ہے۔ اس بارے میں سوچنے اورباہمی رضامندی کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگریہ سلسلہ شروع ہوگیا اورہم نے ایک دوسرے کے کام کوسراہنا شروع کردیا توپھرہمیں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Read 525 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto