دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے منگنی کرلی؟

ہفتہ, 23 ستمبر 2017 00:21

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان منگنی کی خبروں نے ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی۔ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے، دپیکا بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑرہی ہیں، جب کہ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں، تاہم ان کے مداحوں کو اس بات کی بہت فکر ہے کہ وہ کب اور کس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی اور اب لگتا ہے دپیکا کے چاہنے والوں کا انتظار ختم ہوا، حال ہی میں دپیکا کی ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کی تصاویر جاری ہوئی ہیں جن میں وہ منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئے نظرآرہی ہیں۔
دپیکا کے ہاتھ میں موجود انگوٹھی کو دیکھ کر بھارتی میڈیا میں ایک ہی سوال زیر گردش ہے کہ کہیں دپیکا کے خاص اور قریبی دوست رنویر سنگھ نےتوانہیںیہ انگوٹھی نہیں دی جب کہ یہاں تک کہا جارہا ہے کہ دونوں نے لندن میں چھٹیاں گزارنے کے دوران منگنی کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار ایک دوسرے کے دوست تو تھے ہی تاہم پچھلے کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے کافی قریب آئے ہیں جب کہ دونوں کے انداز دیکھ کر صاف ظاہر ہے کہ رنویراوردپیکا کے درمیان رشتے کی نوعیت دوستی سے کچھ زیادہ ہے۔
اب دونوں کی منگنی کی حقیقت کیا ہے یہ تو رنویر دپیکا ہی بہتر بتاسکتے ہیں لیکن ان کے مداح بے صبری سے اپنے پسندیدہ اداکاروں کے حوالے سے خوشخبری کا انتظار کررہے ہیں۔

Read 579 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto