وانی کپور ہریتھک اور ٹائیگر شروف کے مدمقابل کاسٹ

جمعہ, 13 اکتوبر 2017 00:39

: بالی ووڈ میں پہلی بار ٹائیگر شروف اپنے گرو ہریتھک کے ساتھ یش راج کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے جب کہ اب فلم میں لیڈنگ رول میں وانی کپور کو بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کا فلمی کریئر اپنے آغاز میں ہی عروج پر ہے اور اب تک ان کی تمام فلموں کو مداحوں نے بے حد سراہا ہے مگر چند ہفتے قبل یش راج بینرز نے ہریتھک روشن اور ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کرکے ہیروپنتی کے ہیرو کی بڑی خواہش پوری کردی جو پہلے ہی اپنے گرو ہریتھک کے ساتھ فلم کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم کے لیے ادکارہ کا بھی اعلان کیا جو ہریتھک روشن کے مدمقابل لیڈ رول میں دکھائی دیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری ہریتھک روشن کی فلم ’بینگ بینگ‘ کے ڈائریکٹر سدارتھ آنند انجام دیں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ اپریل 2018 میں شروع ہوگی اور جنوری 2019 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی تاہم اب تک فلم کا کوئی نام سامنے نہیں آیا۔
ہدایت کار سدارتھ آنند کا کہنا تھا کہ دراصل یہ فلم ہریتھک اور ٹائیگر کی ہے اس لیے فلم میں ایک ہی ادکارہ کو کاسٹ کیا گیا ہے جو ہریتھک روشن کے ساتھ رومانس کریں گی اور اس کے لیے مجھے ایک نوجوان اور فریش ادکارہ کی ضرورت تھی جس کے لیے ہم نے وانی کپور کو فائنل کیا ہے۔
ہدایت کار کا کہنا تھا کہ وانی کپور نے نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ ڈانس کی صلاحیتوں سے بھی انڈسٹری کو اپنی طرف متوجہ کیا اور مجھے بھی وہ بطوراداکارہ بے حد پسند ہیں جب کہ ان سے ملاقات کے بعد میں ان کی صلاحتیوں سے مزید متاثر ہوا۔

Read 53 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto