ہیپی برتھ ڈے ٹو یو، استاد نصرت فتح علی خان

جمعہ, 13 اکتوبر 2017 12:45

کراچی: سروں کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کا آج 69 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔ 13 اکتوبر 1948 میں فیصل آباد کے معروف قوال فتح علی خان کے ہاں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اور لوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے۔ نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگر افراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا اور ’’دم مست قلندرمست مست‘‘ نے انہیں شناخت عطا کی۔ موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل گئی۔ بین الاقومی سطح پر صحیح معنوں میں ان کا بنایا ہوا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’’ڈیڈ مین واکنگ‘‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ’’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔ ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ نے بھی نصرت فتح علی خان کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ انہوں نے کئی بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔پاکستان کی حکومت نے بھی نصرت فتح علی خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تمغہ برائےحسن کارکردگی سے نوازا۔ اس کے علاوہ 1995 میں انہیں یونیسکو میوزک ایوارڈ دیا گیا جبکہ 1997 میں انہیں گریمی ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی جریدے ٹائم میگزین نے 2006 میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیا۔ 16 ستمبر 1997 میں محض 48 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرنے والے نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے ہیں لیکن آج بھی سننے والے ان کے کلام میں کھو جایا کرتے ہیں۔

Read 271 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto