ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے

پیر, 14 مارچ 2016 15:00

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ سے لاتعلق ہونے والے رہنما رضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔

گزشتہ کافی عرصے سے ایم کیو ایم سے لاتعلق رہنے والے رہنما رضا ہارون اچانک دبئی سے کراچی پہنچ گئے اور پرائیوٹ گاڑی کے ذریعے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر جب رضا ہارون سے پاکستان واپسی اور مصطفیٰ کمال کی نئی پارٹی میں شمولیت سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی کسی بھی بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

رضا ہارون ایم کیو ایم میں اہم ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ رابطہ کمیٹی میں بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ ایم کیو ایم کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم سے منحرف ہونے والے رہنما مصطفیٰ کمال آج سہہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

Read 713 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto