اداکار شان ہرشالی ملہوترا کے والد کا کردار نبھائینگے

بدھ, 30 مارچ 2016 22:20

کراچی: اداکار شان نے گزشتہ دنوں بنکاک جا کر بھارتی چائلڈ سٹار ہرشالی ملہوترا المعروف (منی) کے ساتھ ایک موبائل سروس فراہم کرنیوالی انٹرنیشنل کمپنی کی اشتہاری فلم کیلئے کام کیا جس میں دونوں فنکار باپ اور بیٹی کے روپ میں نظر آئیں گے۔ ہرشالی اپنی متاثر کن پرفارمنس کی بنا پر پاکستانی شائقین کے دلوں میں ہی نہیں بلکہ اشتہاری اداروں میں بھی جگہ بنا چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ ایک اور بچوں کے آئٹم کے لئے پاکستانی پراڈکٹ کے اشتہار میں بھی کام کر چکی ہیں۔ اشتہاری فلم میں شان نے لیڈ رول کیا جبکہ ان کے ہمراہ دیگر بھارتی تھیٹر کے فنکاروں نے بھی کام کیا ہے۔ مذکورہ ٹی وی کمرشل بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے بنایا گیا ہے جس کی ہدایات بھارتی فلموں کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر انوراگ کشیپ نے دی ہیں۔ اس کمرشل کے ذریعے شان بھارتی ٹی وی چینلز پر بہت جلد نظر آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شان کے علاوہ دیگر پاکستانی ٹی وی فنکاروں سے بھی مختلف اداروں نے رابطے کئے ہیں۔ کئی ایک فنکاروں نے تو رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے۔

Read 713 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto