کنگنا نے ہریتھک کی گرفتاری کے لیے پولیس کو درخواست دیدی

جمعرات, 07 اپریل 2016 22:04

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھلنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کو گرفتار کرنے کے لیے درخواست پولیس کو دے دی۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور ہریتھک روشن کے درمیان لفظی جنگ کے بعد قانونی جنگ بھی شدت سے جاری ہے جب کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف قانونی نوٹس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب کنگنا نے ایکشن ہیرو کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنی وکیل کی وساطت سے اداکار ہریتھک روشن کی گرفتاری کے لیے پولیس کمشنر کو درخواست دی ہے  جس میں اداکارہ نے ایک بار پھر ہریتھک روشن پر الزامات کی بارش کردی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اداکار ہریتھک روشن نجی ای میلز اورمیری فحش تصویریں میڈیا اور فلم نگری میں پھیلا رہے ہیں جس کے زریعے میری شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے اسی لیے اداکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے جب کہ پولیس کی جانب سے ان کی درخواست پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ ماہ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کو اپنا سابقہ عاشق قرار دیا تھا جس کے باعث دونوں ستاروں میں لفظی جنگ کا آغاز ہوا تھا۔

Read 991 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto