برکینا فاسو: ہوٹل پر حملے میں 20 افراد ہلاک

ہفتہ, 16 جنوری 2016 09:26

افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگاڈوگو میں مغربی شہریوں اور اقوام متحدہ کے عملے کے زیرِاستعمال ہوٹل پر شدت پسند تنظیم القاعدہ کے حملے میں 20 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق حملہ آوروں نے 4 منزلہ ہوٹل کے قریب واقع کیفے پر بھی حملہ کیا، جبکہ ایئرپورٹ کے قریب واقع ہوٹل میں موجود کئی افراد کو یرغمال بھی بنالیا گیا۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے یرغمال افراد کو چھڑانے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا جس میں مقامی کے علاوہ فرانس کی خصوصی فورس بھی حصہ لے رہی ہے جبکہ حملہ آوروں کے خلاف آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو کے ہوٹل پر یہ حملہ مالی کے دارالحکومت باماکو کے ریڈیسن بلو ہوٹل پر گزشتہ سال نومبر میں حملے کے دو ماہ سے بھی کم عرصے بعد پیش آیا ہے۔

باماکو کے ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

برکینا فاسو کے وزیر خارجہ ایلفا بیری نے ’اے ایف پی‘ کو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے.

دھماکوں اور فائرنگ سے ہوٹل کے قریب کھڑی 10 گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

شہر کے مرکزی ہسپتال کی انتظامیہ نے حملے میں 20 ہلاکتوں اور 15 زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

ہوٹل کے قریب واقع کیفے کے عملے کے مطابق حملے میں وہاں بھی کئی ہلاکتیں ہوئیں، تاہم عملہ ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد بتانے سے قاصر رہا۔

دہشت گردی کے واقعات پر نظر رکھنے والے امریکی مانیٹرنگ گروپ ’سائٹ‘ نے دعویٰ کیا کہ ہوٹل اور کیفے پر حملے کی ذمہ داری ’القاعدہ ان اسلامک مغرب‘ (اے کیو آئی ایم) نامی شدت پسند گروپ نے قبول کی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پگڑی باندھے چار نقاب پوش حملہ آوروں نے ہوٹل پر حملہ کیا

فرانسیسی سفارتخانے نے اپنی ویب سائٹ پر دیئے گئے پیغام میں لوگوں کو ہدایت کی وہ علاقے میں جانے سے گریز کریں، جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ پیرس سے اوگاڈوگو آنے والی فلائٹ کو نائیجر بھیج دیا گیا ہے.

برکینا فاسو کی آرمی کی جانب سے یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ ہوٹل پر حملے سے قبل مالی کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں بھی مسلح گروپ کے حملے میں سیکیورٹی افسر سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ برکینا فاسو میں اس سے قبل بھی دہشت گردی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

Read 381 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto