عمران خان نےنوازشریف کے گھرکا گھیراؤکیا توان کی سیاست دفن ہوجائیگی، راناثنااللہ

بدھ, 13 اپریل 2016 16:58

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کے گھر کا گھیراؤ کرنا کوئی سیاست نہیں اورعمران خان نے ایسا کیا تو ان کی سیاست بھی دفن ہوجائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے سیاست کوجمہوری اصولوں کےتابع کر رکھا ہے، ہم نے سیاست کو ہمیشہ اختلاف رائے سے آگے نہیں جانے دیا ، سیاسی مخالفین کے گھر کا گھیراؤ کرنا کوئی سیاست نہیں، انہوں نے میرے گھر کا بھی گھیراؤ کرایا تھا۔ لیکن  ایسا کرنے میں 10 گھنٹے لگے اور اگر عمران خان نے نوازشریف کے گھر کا گھیراؤ کیا تو ان کی سیاست دفن ہوجائے گی۔ عمران خان اپنی زبان پر قائم رہیں اور 24 اپریل کو رائیونڈ کا گھیراؤ کریں۔

وزیرقانون نے کہا کہ پاناما لیکس کچھ  بھی نہیں ہے دراصل عمران خان اپنی پارٹی بچانے کی کوشش میں ہیں کیونکہ ان کی اپنی پارٹی میں خلفشارمیں پیدا ہوچکا ہے۔ سیاسی عدم استحکام پھیلانے والے را کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں،کوئی  یہ نا سمجھے کہ کالے کرتوتوں کو چھپا کر گل غپاڑہ کیا جاسکتا ہے،  پاناما لیکس پرکمیشن بنے گا لیکن سب کا احتساب ہوگا جب کہ ایک ہی بار قومی کمیشن بنا کر معاملے کو نمٹادیا جانا چاہئے۔

وزیراعظم کی لندن یاترا کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف طبی معائنے کے لیے لندن گئے ہیں ،اس کے علاوہ ان کے ایجنڈے میں کوئی اور چیز شامل نہیں، ان کی کسی سے کوئی ملاقات طے نہیں۔

Read 407 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto